بجلی اور پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

Feb 14, 2023 | 11:07:AM
 بجلی اور پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ
کیپشن: بجلی اور پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) قرض کی شرائط پوری کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف IMF کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں 16 اعشاریہ 6 فیصد سے 124 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 

 حکومت کی طرف سے  جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق 50 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین قیمت میں اضافے سے مستشنیٰ ہوں گے اور 100  کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت 16 اعشاریہ 6 فیصد بڑھائی گئی ہے۔ 100 کیوبک میٹر گیس کی قیمت 300 روپے سے بڑھ کر 350 روپے ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔ 

اسی طرح 200  کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت میں 32 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور 200 کیوبک میٹر گیس کی قیمت 553 سے بڑھا کر 730 روپے ایم ایم  بی ٹی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شوکت ترین کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں بنتا: شاہد خاقان عباسی 

واضح رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو، کمرشل، پاور سیکٹر ، کھاد، سیمنٹ انڈسٹری اور سی این جی  سمیت تمام شعبوں کے لیے کیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے اجلاس میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔