شہباز گل نے بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

Feb 14, 2023 | 10:55:AM
شہباز گل نے بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے رہنما شہبازگل نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کےکیس میں ٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

شہباز گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنےکی استدعا بھی کردی۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایسا کوئی مواد نہیں دیا گیا جس پر فرد جرم لگ سکے، ٹرائل کورٹ کا  آرڈر  آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی  ہے۔

ضرور پڑھیں :روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ،ڈالر مزید سستا ہوگیا
شہباز گل نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ درخواست منظورکرتے ہوئےکیس سے بری کیا جائے اور درخواست بریت پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔

خیال رہےکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائےگی۔

یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔