روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ،ڈالر مزید سستا ہوگیا

Feb 14, 2023 | 10:36:AM
روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ،ڈالر مزید سستا ہوگیا
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی،انٹر بینک میں ڈالر 94 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 269.44 روپے سے کم ہوکر 268.50روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز جوں ہی کاروبار شروع ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر 44پیسے سستا ہوگیا ،آہستہ آہستہ 94 پیسے قدر کم ہوگئی  یوں ڈالر 269.44 روپے سے کم ہوکر 268.50روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔اس میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 273 روپے سے کم ہوکر 272 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 288 روپے پر برقرار، برطانوی پاونڈ 325 روپے پر ہی برقرار ،اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 75 روپے اور سعودی ریال 72 روپے پر برقرار ہے۔

ضر ور پڑھیں :پٹرول کی قیمت میں 60 روپے لٹر اضافہ؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات کی مد میں ڈالر dollar  موصول ہونے پر روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ۔ملک کو اپنی ماہانہ درآمدات کے لیے 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور مارکیٹ میں یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 265 روپے سے 270 روپے کے گرد ہی گھومے گی، آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کے بعد ہی روپے پر سے دباؤ گھٹنے کے امکانات ہیں۔

پیر کو کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 28 پیسے کی کمی سے 269 روپے کی سطح پر آگئے تھے لیکن اسکے بعد ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر نے محدود سطح پر اڑان بھرنا شروع کی جس سے ایک موقع ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 47 پیسے بڑھ کر 269.75 روپے کی سطح پر بھی آگئے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان نمایاں فرق کے باعث ڈالر کی نسبت روپیہ دباؤ میں رہا۔