یوٹیلیٹی سٹورز ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر ، یومیہ اجرت میں اضافہ 

Feb 14, 2022 | 18:49:PM
یوٹیلیٹی سٹورز، ڈیلی ویجز ملازمین، اچھی خبر
کیپشن: یوٹیلیٹی سٹورز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز کے ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر ، ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں100سے210 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے یومیہ اجرت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یومیہ اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے کیا گیا ہے،تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ملازمین کی یومیہ اجرت میں اضافہ کیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک،انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت میں100 روپے ، ایف اے،ایف ایس سی،ڈی کام اور ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 110روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ بی اے،بی ایس سی،ایم اے ملازمین کی یومیہ اجرت میں 120 روپے کا اضافہ کردیاگیا ۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی اے،ایم پی اے،ایم کام، ایم ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت میں160 روپے ، ایم فل،ایم ایس اورمساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت میں210 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کا پیپلزپارٹی کے لانگ مار چ میں شمولیت کا اعلان