اے این پی کا پیپلزپارٹی کے لانگ مار چ میں شمولیت کا اعلان 

Feb 14, 2022 | 18:34:PM
حکومت، مشکلات میں اضافہ، اے این پی، پیپلزپارٹی، لانگ مارچ، شمولیت کا فیصل
کیپشن: اے این پی رہنما اسفند یار ولی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت کی مشکلات میں اضافہ ،عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں شمولیت کااعلان کردیا۔
اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہاہے کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا تو اس صبح اے این پی پہنچ جائیگی ، اسلام آباد جاکر پیپلزپارٹی سے اظہار یکجہتی کریں گے ،ہم اس احتجاج میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔
رہنما اے این پی نے کہاکہ ان کے دور میں ٹرانسپیرنسی رپورٹ آئی تو یہ کہتے ہیں جھوٹی ہے، ایسی کون سے کارکردگی ہے جس پر مراد سعید کو پہلا ایوارڈ دیا گیا،ان کاکہناتھا کہ میدان میں آﺅ پتہ چلے گا عوام ایوارڈز دیتے ہیں یا جوتے مارتے ہیں ۔
میاں افتخار حسین نے کہاکہ ہم تو پہلے روز سے اس حکومت کو نہیں مانتے ،یہ ناجائز حکومت ہے ، پاکستان کو ایسا جھوٹا بندہ نہیں چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت گھر لینے والوں کوبڑا ریلیف مل گیا