نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت گھر لینے والوں کوبڑا ریلیف مل گیا

Feb 14, 2022 | 18:10:PM
حکومت، سٹیک ہولڈرز، نیا پاکستان ہائوسنگ، مارک اپ، شرح میں تبدیلی،
کیپشن: نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے سٹیک ہولڈرز کی رائے پرنیا پاکستان ہاؤسنگ میں مارک اپ شرح میں تبدیلی کردی۔ پانچ سال تک کے قرضوں پر مارک اپ ریٹ دو فیصد،چھ سے دس سال کے ہاؤسنگ قرضوں پرچارفیصد اور گیارہ سے پندرہ سال کےلئے مارک اپ پانچ فیصد کردیا۔
حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے گھر لینے والوں کو مزید سہولت دے دی۔صارفین کے لئے قرضوں کے دورانیے اور مارک اپ سبسڈی میں ترامیم کر دیں۔سٹیٹ بینک نے بینک سربراہان کو حکومتی ترامیم پر سرکلر جاری کر دیا۔حکومت نے سٹیک ہولڈرز سے موصول ہونےوالی رائے کو مدنظررکھتے ہوئے ترامیم کیں۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ کے درجہ اول صارفین کے1سے 5 سال تک کے قرضوں پرمارک اپ 2 فیصد ہوگا۔درجہ اول صارفین کے 6 سے 10 سال کے ہاؤسنگ قرضوں پر مارک اپ 4 فیصد ہوگا۔گیارہ سے 15 سال کے ہاؤسنگ قرضوں پر مارک اپ 5 فیصد ہوگاجبکہ پندرہ سال کے بعد ہاؤسنگ قرضوں کی بینک پرائسنگ کا فارمولا کائیبور جمع ڈھائی فیصد ہوگا۔
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سابق چئیرمین حسن بخشی کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کےلئے یہ سہولت صرف نیاپاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے سستے گھر پر ملے گی۔حسن بخشی نے اسے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لئے حکومت کابہت بڑا قدم قرار دیا ہے۔ ترامیم سے قبل درجہ اول صارفین کے قرضوں پر پہلے پانچ سال 3 فیصد اور اگلے پانچ سال 5 فیصد مارک اپ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول 8 روپے50 پیسے بڑھانے کی تیاری