عمر امین گنڈاپور ڈی آئی خان کے میئر منتخب

Feb 14, 2022 | 11:20:AM
عمر امین گنڈاپور ڈی جی آئی کے میئر منتخب
کیپشن: عمرامین گنڈا پور فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  پی ٹی آئی کے عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق عمر امین نے 63 ہزار 753 ووٹ لئے جبکہ جے یو آئی کے کفیل احمد نے 38 ہزار 891 ووٹ لئے۔ اس طرح وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین نے 24 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی سمیٹی۔

خیبرپختونخوا  ضمنی الیکشن میں 66تحصیل اور سٹی کونسلز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کو 23 نشستوں پر کامیابی ملی ہے، پاکستان تحریک انصاف 18 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ آزاد امیدواروں کو 10، عوامی نیشنل پارٹی کو 7، پاکستان مسلم لیگ نون کو 3 ، تحریک اصلاحات پاکستان ، جماعت اسلامی کو2، 2 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو صرف 1نشست مل سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران زخمی ہونیوالے آسٹریلوی نائب کپتان کا پیغام

وفاقی وزیر اسد عمر نے کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں، پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مل گیا۔۔ تصویر شیئر کر دی