سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران زخمی ہونیوالے آسٹریلوی نائب کپتان کا پیغام

Feb 14, 2022 | 09:49:AM
آسٹریلوی نائب کپتان میچ کے دوران زخمی
کیپشن: آسٹریلوی نائب کپتان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ  نے کہا کہ ’ خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ، میرا سر ٹھیک ہے اور مزید بھی جلد بہتر ہوجائے گا۔
دورۂ پاکستان کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجری کے بعد اپنی خیریت بتاتے پیغام جاری کیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ، میرا سر ٹھیک ہے، اور مزید بھی جلد بہتر ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں باؤنڈری پر کیچ کرنے کی کوشش میں سر کے بل گرے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی پی ایس ایل سے دستبردار

 دوسری جانب  کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ 5 میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں لیکن وہ دورۂ پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گے۔

  یہ بھی پڑھیں:شاداب خان پی ایس ایل کے کامیاب ترین اسپنر

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا وہی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایشیز سیریز میں حصہ لیا ۔