شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائن ڈے کا تحفہ مل گیا۔۔ تصویر  شیئر کر دی 

Feb 14, 2022 | 09:51:AM
پاکستان سُپر لیگ،لاہور قلندرز ،شاہین شاہ آفریدی، انسٹاگرام
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے  ویلنٹائن ڈے کے تحفے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی نے خصوصی اسٹوری شیئر کی جسے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے،شاہین شاہ آفریدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں گلاب کے پھولوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کی جس پر ’ویلنٹائن ڈے‘ کا کارڈ بھی لگا ہوا تھا۔

قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’شکریہ! میری محبت۔‘

تاہم شاہین شاہ آفریدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہیں یہ تحفہ کس نے بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیںانڈین گانے پر عامر لیاقت کی نئی دلہن کیساتھ ایک اور ویڈیو وائرل