انڈین گانے پر عامر لیاقت کی نئی دلہن کیساتھ ایک اور ویڈیو وائرل

Feb 12, 2022 | 14:53:PM
معروف مذہبی سکالر ،پی ٹی آئی ، ڈاکٹر عامر لیاقت، شادی ،سوشل میڈیا ، انسٹاگرام
کیپشن:  عامر لیاقت اور دانیہ شاہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف مذہبی سکالر اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔ عامر لیاقت کی شادی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بنا ہوا ہے۔ ہر کوئی نئے جوڑے پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتا دکھائی دے رہا۔ یہ ہی نہیں عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ گزشتہ 2 روز سے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی۔ عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان فوٹو ایںڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔ انٹرنیٹ پر نئی ویڈیوز کیساتھ ساتھ میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

 انسٹاگرام پر عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی نئی ویڈیو  وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت نے اہلیہ کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔ انڈین فلم کا گانا ’’میں تینوں سمجھاواں کی‘‘ پر ویڈیو بنائی ہے۔ 

 علاوہ ازیں نئی دلہن سیدہ دانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ یہ ان کے لئے انتہائی خاص لمحہ ہے، شوہر عامر لیاقت بچپن سے ہی ان کے آئیڈیل ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیںعامر لیاقت نے اپنے بچوں سے متعلق کیا کہا۔۔؟ اہم خبر جانیے