مشہور زمانہ بلیک بیری کا پہلا 5 جی فون کب مارکیٹ میں آئے گا،دیکھئے خبر

Feb 14, 2021 | 20:49:PM
مشہور زمانہ بلیک بیری کا پہلا 5 جی فون کب مارکیٹ میں آئے گا،دیکھئے خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلیک بیری دنیا میں مقبول سمارٹ فونز کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیا تھا اور اس کی جانب سے کچھ فونز بھی پیش کیے گئے تھے۔مگر فروری 2020 میں بلیک بیری موبائل کی ٹی سی ایل سے شراکت داری ختم ہوگئی تھی۔تاہم 2021 میں بلیک بیری فونز ایک بار پھر واپس آرہے ہیں اور اس بار آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ سے کینیڈین کمپنی نے اشتراک کیا ہے اس شراکت داری کا اعلان اگست 2020 میں ہوا تھا اور اب آن ورڈ موبیلٹی کے سی ای او پیٹر فرینکلن نے تصدیق کی ہے کہ جلد پہلا 5 جی بلیک بیری فون متعارف کرایا جائے گا۔

اس 5 جی بلیک بیری فون میں ٹچ اسکرین کی بجائے فزیکل کی بورڈ دیا جائے گا۔فون کے اندر موجودہ عہد کے تقاضوں کے مطابق نئے ہارڈ ویئر اور ٹیکنالوجیز موجود ہوں گی۔اس وقت آن ورڈ موبیلٹی کی جانب سے فوکس کون کے ساتھ مل کر اولین ماڈلز کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے۔یہ بلیک بیری فونز شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا میں دستیاب ہوں گے۔