’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘۔۔۔مدھو بالا کا آج 88 واں یوم  پیدائش

Feb 14, 2021 | 09:26:AM
’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘۔۔۔مدھو بالا کا آج 88 واں یوم  پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی فلم انڈسٹری میں مدھوبالا کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں اور بہترین اداکاری سے تقریباً چار دہائیوں تک فلمی مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔آج مدھوبالا کا 88 واں یوم  پیدائش ہے ، وہ 14 فروری 1933 کو  دہلی میں پیدا ہوئی تھیں۔مدھو بالا کا اصل نام بیگم ممتاز جہاں دہلوی تھا۔
تفصیلات کے مطابق ان کے والد عطا اللہ خان کی ملاقات ایک نجومی سے ہوئی جس نے بتایا کہ مدھو بالامستقبل کی بہت کامیاب اداکارہ بنیں گی۔مدھو بالانے 1942 میں صرف9سال کی عمر سے بےبی ممتاز کے نام سے فلم ’بسنت ‘سے اپنے فلمی کیریئر کا آغازکیا تھا۔ماضی کی مشہور فلمساز دیویکا رانی نے انہیں مدھو بالا کا فلمی نام دیا۔ 1947 میں مدھو بالا نے فلم’ نیل کمل‘ میں راج کپور کے مقابلے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مدھو بالا نے چالیس اور پچاس کی دہائی میں اپنی فن اداکاری سے مداحوں کے دل میں گھر کرلیا تھا اور محل، ترانہ، مسٹر اینڈ مسز 55، ہاؤڑا برج، کالا پانی، چلتی کا نام گاڑی جیسی کئی کامیاب فلموں میں انہوں نے کام کیا۔فلم ’محل ‘کے بعد تو انھوں نے پیچھے مڑ کر ہی نہیں دیکھااور ایک سےبڑھ کر ایک کامیاب فلمیں دیتی رہیں جن میں’دلاری‘ ، ’بے قصور‘اور ’ ترانہ‘ جیسی ہٹ فلمیں شامل ہیں۔مدھو بالا نے شہرہ آفاق فلم ’مغل اعظم‘ جس کے بعد مدھو بالا صرف اداکارہ نہیں رہیں بلکہ سنیما کی تاریخ میں لیجنڈ کی حیثیت اختیار کر گئیں۔اپنی مختصر زندگی میں مدھو بالا نے73فلموں میں کام کیا جن میں زیادہ تر سپر ہٹ رہیں, مدھو بالا کی دلیپ کمار کے ساتھ جوڑی کو دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔ مدھو بالا 23 فروری 1969 کو ممبئی میں انتقال کر گئی۔ انہوں نے بھارت کے مشہور گلوکار کشور کمار سے شادی کی تھی۔