خضدار میں ہینڈ گرینیڈ دھماکا،ایک بچہ جاں بحق،6 افراد زخمی

Dec 14, 2025 | 22:13:PM
خضدار میں ہینڈ گرینیڈ دھماکا،ایک بچہ جاں بحق،6 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے شہر خضدار میں ہینڈ گرینیڈ دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خضدارکی تحصیل وڈھ میں ایک گھر پرہینڈ گرینیڈ حملے میں ایک بچہ جاں بحق،2 خواتین اوربچےسمیت 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

قبل ازیں کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ 2025 میں بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر78ہزار آپریشن ہوئے، اس دوران 707دہشتگردوں کوہلاک کیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے شہدا کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ دہشتگردی میں 200 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ:بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کا فیصلہ ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - بلوچستان
ٹیگز: