خیبر پختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا

Dec 14, 2025 | 14:12:PM
خیبر پختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔

سمری کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دے رہی ہے، پولیس فورس نے قیمتی جانوں سمیت بھاری قربانیاں دی ہیں۔

سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:ہیڈ کوچ اظہر محمود کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم

سخت حالات کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کو اضافی مالی مراعات حاصل نہیں،  تجویز ہے کہ پولیس کو بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا جائے۔

سمری کے مطابق خصوصی الاؤنس سے اہلکاروں کے حوصلے اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

دوسری طرف  مجوزہ الاؤنس سے ماہانہ 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی بوجھ پڑے گا۔