شیر افضل مروت کی گرفتاری ، اسلام آباد بارکونسل کا ہڑتال کا اعلان

Dec 14, 2023 | 23:42:PM
شیر افضل مروت کی گرفتاری ، اسلام آباد بارکونسل کا ہڑتال کا اعلان
کیپشن: شیر افضل مروت کی گرفتاری کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)اسلام آبادبارکونسل  نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ شیرافضل مروت کی رہائی کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے پرہڑتال کا اعلان کیا،بار کے صدر چودھری قیصر امام اور سیکرٹری رائے اسدنوید بھٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کل15دسمبر کومکمل ہڑتال ہوگی اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے،بار ایسوسی ایشن کالے کوٹ کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوئی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی