عفت عمر بھی عمران خان کے حق میں بول پڑیں

Dec 14, 2023 | 09:42:AM
 پاکستان ن لیگ کی سب سے بڑی حامی اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے بھی عمران خان کے حق میں بیان دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ن لیگ کی سب سے بڑی حامی اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے بھی عمران خان کے حق میں بیان دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عفت عمر کا تحریکِ انصاف کے سابق سربراہ عمران خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سب غلط ہے، انہیں بھی موقعہ ملنا چاہیے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عفت کا کہنا تھا کہ ملکی سیاسی منظر نامے پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ بالکل مضحکہ خیز اور نفرت انگیز ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ انہیں عام انتخابات سے دور رکھنا عوام میں نفرت و انتشار پیدا کرے گا اور اگر ملکِ پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں میں تھوڑی بھی جمہوریت باقی رہ گئی تو وہ اس مکروہ ڈرامے کا بائیکاٹ کر دے۔ اور خدیجہ شاہ میرا مطلب یہ کیا ہو رہا ہے؟

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس پیغام کے بعد انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک اور پیغام شیئر کیا جس میں اُنہوں نے اپنے پہلے پیغام سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس ملک کے سر براہ کے طور پر عمران خان کو دیکھنا نہیں چاہتی کیونکہ ان کی سیاست نفرت کی سیاست کی ہے مگر یہ بات بھی ہمیں ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ  پاکستان میں وہ مقبول ہیں اور اکثریت ان کیساتھ ہے تو ایسے میں مجھ جیسے بہادر لوگ بھی کچھ نہیں کر سکتے ، ہمیں بھی اسے قبول کرنا ہوگا جو فیصلہ اکثریت کا ہوگا۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی لمبی چھٹیوں کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عفت عمر نے عمران خان کےحق میں بیان دیا۔

عفت عمر شوبز انڈسٹری کی وہ واحد اداکارہ ہیں جو کھل کر ن لیگ کو سپورٹ کرتی  ہیں اور عمران خان کیخلاف بیانات بھی دیتی ہیں۔