ابھی تو میں جوان ہوں۔۔ 71سالہ عارف علوی کی 20 کلومیٹر واک۔۔

Dec 14, 2020 | 11:07:AM
 ابھی تو میں جوان ہوں۔۔ 71سالہ عارف علوی کی 20 کلومیٹر واک۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چھٹی کے روز 20 کلومیٹر واک اور 600 میٹر چڑھائی  کی،انہوں نے ٹوئٹرپر پیغام میں کہا  اللہ کے فضل سے میں مکمل فِٹ ہوں۔

عارف علوی کا سوشل رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ  میں اتوار کے روز بعد از فجر7 بجےلمبی اور  قریب فطرت واک کے لیے گیا۔ اس سفرمیں میرا 17 سالہ پوتا ظافر بھی میرے ساتھ تھا۔تقریبا 4 بجے تک میری واک جاری رہی۔ میں پروٹوکول کے بغیر نقل و حرکت کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ ان لوگوں کو تکلیف نہ ہو جو پاکستان کے حقیقی مالک ہیں۔ تقریبا 20 کلومیٹر چلا اور 600 میٹر چڑھائی کی، جو کہ 182 منزلوں کے برابر ہے۔ ایک عمدہ دن گزارا اور اللہ کے فضل سے میں مکمل فٹ ہوں???? pic.twitter.com/CGopxzwRy7

 
 عارف علوی نے مزید لکھا کہ پہلے ہم نے مارگلہ میں ٹریل-5 کی۔ پھر ہم نے ہرن، بندر، پرندے اور دیگر جانور دیکھے۔ راستہ صاف تھا، ظاہر ہوا کہ ہم پاکستانی زیادہ ذمہ دار ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ میرے لیے باعث فخر ہے۔

 تقریباً چار بجے تک میری واک جاری رہی۔ تقریبا 20 کلومیٹر  کا سفر طے کیا اور 600 میٹر چڑھائی کی جو کہ 182 منزلوں کے برابر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پروٹوکول کے بغیر نقل و حرکت کی کوشش کرتا ہوں تاکہ ان لوگوں کو تکلیف نہ ہو جو پاکستان کے حقیقی مالک ہیں۔میں نے ایک عمدہ دن گزارا اور اللہ کے فضل سے میں مکمل فٹ ہوں۔