برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے ، اسحاق ڈار نے پاکستان، برطانیہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان، برطانیہ میں مسلسل اعلیٰ سطح روابط کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی ۔
ترجمان کے مطابق علاقائی و عالمی صورتحال بھی اسحاق ڈار اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں زیر بحث رہی،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر فریقین کی جانب سے مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ زیر التوا مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی پاکستان کو یوم آزادی پر دلی مبارکباد دی ۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات بے نتیجہ ختم