باکو میں پاکستانی سفارت خانہ کی یوم آزادی پر خصوصی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آزربائیجان کے دارالھکومت باکو میں پاکستانی سفارت خانہ نے آج یوم آزادی پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں آزربائیجان کے سرکاری حکام اور پاکستان کی دوست شخصیات نے بھی شرکت کی۔
یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانہ، باکو میں تقریب کا آغاز سبز ہلالی پرچم لہرنے سے ہوا۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات بھی تقریب میں پیش کئے گئے۔
پاکستانی سفیر قاسم محی الدین نے بانیانِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے وژن اور اصولوں کو بیان کیا۔

قاسم محی الدین نے بتایا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخی و ثقافتی ورثے سے جڑے ہیں۔ آذربائیجان کے اردو زبان کے سکالر رووشن شیران خالی اور باکو سٹیٹ یونیورسٹی کی طالبہ نازنین شاہ گل دیوا نے بھی تقریب مین گفتگو کی۔ دونوں نے اردو زبان میں بات کی۔
یومِ آزادی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سفارتی شخصیات، ماہرین تعلیم اور طلبہ، میڈیا کے نمائندے اور آذربائیجان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔