جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے3 افراد جاں بحق،82 زخمی، 20 ملزمان گرفتار

Aug 14, 2025 | 11:26:AM
جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے3 افراد جاں بحق،82 زخمی، 20 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔

 مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی اور ایک بزرگ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 24 خواتین سمیت 82 افراد زخمی ہوگئے۔

 جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عزیز آباد میں آٹھ سالہ بچی مرحا گھر کے باہر موجود تھی کہ اندھی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

لیاری آگرہ تاج شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر معمر شہری جمعہ خان کو بھی اندھی گولی لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

کورنگی ساڑھے تین نمبر پر اسٹیفن نامی شخص کو نامعلوم سمت سے چلائی گئی گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں چھ بچے، ایک بچی اور چوبیس خواتین شامل ہیں۔

فائرنگ کے یہ واقعات لیاری، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، لیاقت آباد، شریف آباد، سہراب گوٹھ، کورنگی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پیش آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جشن منانے کے نام پر جان لیوا ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور گرفتار ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔