دلیپ کمار نے نازیہ حسن اور زو ہیب حسن کیلئے کیا کہا تھا؟

Aug 14, 2021 | 16:47:PM
دلیپ کمار نے نازیہ حسن اور زو ہیب حسن کیلئے کیا کہا تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) لیجنڈری اداکار  دلیپ کمار نے نازیہ حسن اور زوہیب حسن کو اپنے بچوں جیسا قرار دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دہلی میں ’ڈسکو دیوانے‘ کی لانچنگ کی تقریب میں دلیپ کمار نے بھی شرکت کی تھی۔اس موقع پر دلیپ کمار نے کہا کہ ’نازیہ اور زوہیب حسن میرے اپنے بچوں کی طرح ہیں اور میں اب سے بھارت میں ان کا گاڈ فادر ہوں۔

دلیپ کمار کے نازیہ اور زوہیب کے لیے کہے گئے ان الفاظ کا تذکرہ زوہیب حسن نے اپنی ایک پوسٹ میں کیا ہے جو انہوں نے دلیپ کمار کے انتقال پر شیئر کی تھی۔

یا د رہے کہ پاکستان میں شعبہ موسیقی کو نئی جدت دینے والی نازیہ حسن کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے 21 سال بیت گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تر کی میں ہنی مو ن کے دوران حریم شا ہ کا نیا رو پ۔۔ویڈیو منظر عا م پر آگئی