کراچی چیمبرآف کامرس کے انتخابات سے متعلق وزارت تجارت کا حکم کالعدم قرار
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی چیمبرآف کامرس کے انتخابات سے متعلق وزارت تجارت کا حکم کالعدم قراردیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کے سی سی آئی انتخابی تنازع پر سیکرٹری وزارت تجارت کا فیصلہ منسوخ کر دیا ۔عدالت نے کیس ازسرنو فیصلے کیلیے اپیلٹ اتھارٹی کو ریمانڈ کر دیا ہے۔
عدالت نے کہاکہ سیکرٹری وزارت تجارت 60 روز کے اندر فریقین کو سن کر کیس کا دوبارہ فیصلہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا کسانوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان !