10بلین ڈالر پاکستان سے باہر جارہاہے،یہ تب رکے گاجب بزنس فرینڈلی ماحول بنےگا؛گوہر اعجاز

Apr 14, 2026 | 18:34:PM
10بلین ڈالر پاکستان سے باہر جارہاہے،یہ تب رکے گاجب بزنس فرینڈلی ماحول بنےگا؛گوہر اعجاز
کیپشن: گوہر اعجاز تقریب سے خطاب کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان  دنیاکی پانچویں بڑی آبادی والاملک ہے تواس کی اکانومی بھی پانچویں بڑی اکانومی ہونی چاہئے، 10بلین ڈالر پاکستان سے باہر جارہاہے،یہ پاکستان میں تب رکے گاجب بزنس فرینڈلی ماحول بنےگا۔

کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں فیڈریشن کے صدور اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگراں  وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہاکہ محسن رضانقوی صاحب کایہاں آنالینڈمارک ہے،جوپاکستان کاآج کردار ہے تین سال پہلے ایسانہیں تھا ،ہم نے جب اپنے ملک کو چھوڑدیاتوبزنس کی بھٹی کی وجہ سے تو دوست ممالک سے پیسے اپنےاکاؤنٹ میں ڈلوائے،ہم اپنے ریزومیں 6ارب ڈالر پرچلے گئے تھے۔

ان کاکہناتھا کہ اس مٹی میں ہمیں دفن ہوناہمارے للئے باعث فخر ہے،اس جذبے سے ہمارے جوان لڑرہے ہیں توکیابزنس کمیونٹی کابھی یہی جذبہ ہے،آج ہم 16ارب ڈالر پرکھڑے ہیں جو6ارب ڈالر پرتھا۔

کیاہمیں آج کے دن فیلڈمارشل ،حکومت ،محسن نقوی صاحب پرہمیں فخر ہے،پاکستان  دنیاکی پانچویں بڑی آبادی والاملک ہے تواس کی اکانومی بھی پانچویں بڑی اکانومی ہونی چاہئے، 10بلین ڈالر پاکستان سے باہر جارہاہے،یہ پاکستان میں تب رکے گاجب بزنس فرینڈلی ماحول بنےگا۔

ورلڈبینک کہتاہے پاکستان میں 12ملین گھروں کی شارٹیج ہے،ہاؤسنگ کاایک سیکٹر آپ کی جی ڈی پی میں 5فیصد بڑھاسکتاہے،کیوں 36اے کاقانون لگایاگیاہے،پیسہ سائیکل میں آئے گاتومعیشت چلے گی۔

ان کاکہناتھا کہ صنعتوں کوبجلی 30روپے فی یونٹ پڑتی ہے جبکہ اس کی تیاری پر 9روپے کافیول  خرچ ہوتا ہے اتنا فرق سمجھ نہیں آتا،اس چکر میں آئی پی پیز والوں نے ایساپھنسایاہواہے اس میں پھنسے رہیں گے

ان کاکہناتھا کہ سودہربیماری کی وجہ ہے ،نوروپے کی اوسط میٹریل کاہمارافی یونٹ ہے،سو ارب ڈالر ایکسپورٹ کاخواب ہے بزنس کمیونٹی اور حکومت کاہے،اس خواب کی تعبیر ایسے ہے ٹیرف کاسٹ سٹرکچر بہتر کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، ڈیجیٹل بل کا نیا نظام متعارف !