کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ،نادیہ حسین ایف آئی اے کے نوٹس پر پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں پیشی کیلئے پہنچ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔
نادیہ حسین سیلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی،ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا۔
ایف آئی اے افسر نے نادیہ حسین کو مشورہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کمرے سے باہر بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں:"جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریزریلیز کیلئے تیار
یاد رہے کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی،نادیہ حسین اور ان کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں کی مبینہ کرپشن کےالزام میں تحقیقات جاری ہیں۔