کراچی: ٹریفک پولیس سے بدتمیزی مہنگی پڑگئی، دونوں باپ، بیٹا گرفتار

Apr 14, 2023 | 23:21:PM
کراچی: ٹریفک پولیس سے بدتمیزی مہنگی پڑگئی، دونوں باپ، بیٹا گرفتار
کیپشن: باپ،بیٹا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹریفک پولیس کے ساتھ بدتمیزی باپ بیٹے کو مہنگی پڑھ گئی۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

 24 نیوز کی خبر پر پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق باپ بیٹے نے ٹریفک پولیس آفیسر سے بدتمیزی  کی تھی۔ دونوں ملزم فوٹو اسٹیٹ کی دوکان چلاتے ہیں۔

 گزشتہ روز 24 نیوز نے شہری کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی خبر بریک کی تھی۔ خبر بریک ہونے کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے شہری پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔