بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت، امریکی تجزیہ کار نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Apr 14, 2023 | 21:18:PM
بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت، امریکی تجزیہ کار نے آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی صورتحال پر امریکی تجزیہ کارمائیکل کوگلمین نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی تجزیہ نگار نے فارن پالیسی میگزین میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالیہ واقعات سے بظاہر ایسے لگتا ہے کہ جیسے وادی میں حالات معمول پر آ گئے ہوں لیکن درحقیقت عوام میں شدید غم و غصہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں کثیر تعداد میں فوج موجود ہے اور آزادی اظہار رائے پر مسلسل قدغن لگایا جا رہا ہے۔

 مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ سری نگر میں جی 20 کانفرنس حالات کو صرف مصنوعی طور پر معمول کے مطابق دکھانے کی کوشش ہے، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر ظالمانہ پابندیاں عائد ہیں، مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کیلئے جگہ 2019 سے تنگ ہو چکی ہے۔