یااللہ رحم ، ایک بار پھر سے 7.0 شدت کا زلزلہ

Apr 14, 2023 | 16:25:PM
یااللہ رحم ، ایک بار پھر سے 7.0 شدت کا زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایشیا میں ایک بار پھر سے شدید قسم کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، ریکٹر سکیل پر شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا  کی سر زمین کو اس بار زلزلہ نے اپنی شدت سے لرزایا ہے، جیولوجیکل ایجنسی کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، جبکہ مرکز مرکز جاوا کے علاقے توبان  سے 96 کلومیٹرکے فاصلے پر سمندر میں تھا۔

انڈونیشین جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق  زلزلے کی گہرائی 594 کلومیٹر  تھی اس لیے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے، انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جاوا اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تاہم فوری طور پرکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام کا کہنا ہےکہ زلزلہ کافی گہرائی میں تھا اس لیے کسی نقصان کا امکان نہیں ہے تاہم اس حوالے سے نگرانی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی بلاگر بھی پاکستانی ڈرامہ تیرے بن کے ’مرتسم ‘ کیلئے پاگل

اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔