بھارتی بلاگر بھی پاکستانی ڈرامہ تیرے بن کے ’مرتسم ‘ کیلئے پاگل

Apr 14, 2023 | 13:15:PM
 جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مرکزی کردار ’مرتسم‘ کی دھوم بھارت میں بھی مچی ہوئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مرکزی کردار ’مرتسم‘ کی دھوم بھارت میں بھی مچی ہوئی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے شائقین اور ریٹنگ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، اس ڈرامے کو ناصرف ٹی وی بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر بھی سرچ کر کے دیکھا جا رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل کے مرکزی کردار شائقین کے دلوں میں گھر کر گئے ہیں جس کے بعد اب بھارت سے بھی ڈرامہ اور کرداروں کی تعریفیں آنے لگی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک بھارتی کونٹینٹ کرئیٹر شُبی سنگھ کی ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں وہ کردار ’مرتسم ‘ پر دل ہارنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

شبی سنگھ کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ اُنہیں آج تک ایسا لڑکا نہیں ملا ہے اور میرب (مرتسم کے مدِ مقابل کردار) ہے کہ مرتسم کو گھاس تک نہیں ڈال رہی۔

مزید پڑھیں: ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا جادو سیاسی رہنما پر بھی چل گیا 

ویڈیو کرئیٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک تو خوبصورتی بہت زیادہ ہے، اُن کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ خوبصورتی کی تعریف کر سکیں۔ 

بلاگر نے پاکستانی ڈراموں کے کردار ’مرتسم‘ (تیرے بن میں وہاج علی کا کردار)  اور حمزہ ( ڈرامہ میرے ہمسفر میں فرحان سعید کا کردار) جیسے شوہر ہونے کی شدید آرزو کی ہے۔