ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا جادو سیاسی رہنما پر بھی چل گیا 

Apr 14, 2023 | 12:52:PM
 جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا جادو رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی پر بھی چل گیا، سیاسی رہنما نے مداح ہونے کا اعتراف کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا جادو رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی پر بھی چل گیا، سیاسی رہنما نے مداح ہونے کا اعتراف کر لیا۔

انہوں نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی حالیہ قسط سے ایک سین فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریف کی اور ان کی مداح ہونے کا اعتراف کیا۔

انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’جب کمبل والا سین آپ کو 10 ملین ویوز دلا دے‘۔

مزید پڑھیں:  مایا علی کو کرکٹر شاہین آفریدی کا ہمشکل مل گیا

انہوں نے اس ڈرامے اور اداکاروں کی مداح ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’فین مومنٹ‘۔

واضح رہے کہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پیش کیے گئے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ ڈرامہ سیریل ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر پاکستان اور بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔