مایا علی کو کرکٹر شاہین آفریدی کا ہمشکل مل گیا

Apr 14, 2023 | 12:08:PM
پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکارہ مایا علی کو قومی کرکٹر شاہین آفریدی کا ہمشکل مل گیا جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکارہ مایا علی کو قومی کرکٹر شاہین آفریدی کا ہمشکل مل گیا جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

مایا علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں ایک لڑکے کو فوکس کیا جا رہا ہے۔

مایا علی نے اس ویڈیو کو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دیکھیں میں نے کس کا ہمشکل تلاش کیا ہے، کسی کو اندازہ ہے؟

مایا علی کی ویڈیو میں نظر آنے والا نامعلوم لڑکا ہوبہو قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی جیسا لگ رہا ہے۔