لاہور: ایک ہی خاندان کی 2 خواتین کی مبینہ خودکشی

Apr 14, 2023 | 15:38:PM
لاہور: ایک ہی خاندان کی 2 خواتین کی مبینہ خودکشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت کی حدود تھانہ فیکڑی ایریا میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متوفی خواتین نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی جبکہ دونوں خواتین کا رشتہ ممانی اور بھانجی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: رائیونڈ، تیز رفتار کار کی درخت سے ٹکرا گئی، 3 نوجوان جاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں خواتین نے زہریلی گولیاں کھائیں جنہیں بے ہوشی کی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 30 سالہ صوبیہ اور سمیرا دم توڑ گئیں۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے تاہم متاثرہ خاندان نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کردیا جس کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔