ایل ایل بی کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری

Apr 14, 2021 | 23:27:PM
ایل ایل بی کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب یونیورسٹی نے ایل ایل بی سپلیمنٹری امتحانات کے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کاریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پانچ سالہ ایل ایل بی سپلیمنٹری 2020 اورایل ایل بی تین سالہ سپلیمنٹری امتحانات 2020 کے لئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے۔لیٹ کالج امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم30اپریل 2021 اور ڈبل فیس کے ساتھ3 سے 7مئی تک جمع کرواسکتے ہیں۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ 
قبل ازیں پنجاب یونیورسٹی نے 6ماہ سے تاخیر کا شکار ایل ایل بی سالانہ نتائج کا اعلان کیاتھا،10 ہزار سے زائد امیدواروں کو نتائج کا انتظار تھا۔ ایل ایل بی کے سالانہ امتحانات گزشتہ سال ستمبر 2020 میں منعقد ہوئے تھے، کورونا وبا کے باعث امتحانات کے نتائج چھ ماہ سے التوا کا شکار تھے، 10ہزار سے زائد امیدواروں نے لاءکے امتحانات دیئے، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نتائج 3سالہ اور 5سالہ پروگرام کے جاری کئے گئے۔
تین سالہ ایل ایل بی پارٹ ون پروگرام میں کامیابی کا تناسب 48.35 فیصد رہا، پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 56 فیصد رہا، پارٹ تھری کا تناسب 66.77 فیصد رہا، پانچ سالہ ایل ایل بی پارٹ ون پروگرام میں کامیابی کا تناسب 40.85 فیصد رہا، پارٹ ٹو کا تناسب67.67 فیصد، پارٹ تھری کا تناسب 37.19 فیصد اور پارٹ فور کی کامیابی کا تناسب 73.62 فیصد رہاتھا۔
یہ بھی پڑھیں :اداکارہ میرا کیساتھ امریکہ میں کیاہوا؟