اداکارہ میرا کیساتھ امریکہ میں کیاہوا؟

Apr 14, 2021 | 23:20:PM
اداکارہ میرا کیساتھ امریکہ میں کیاہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اور متنازعہ اداکارہ میرا نے امریکہ میں ہونے والے واقعہ پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو وہاں سے ملک بدر نہیں کیاگیا، مینٹل ہسپتال میں دخل کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میر انے اپنے بارے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اب بیتی بیان کردی،اداکارہ میرا کا کہناتھا کہ امریکا بدر نہیں کیا گیا بلکہ وہ ہیوسٹن میں ہی کام کر رہی ہیں،میرا نے کہا کہ میرے پاگل خانے منتقل ہونے کے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور نہ ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔
اداکارہ نے مزید تردید کرتے ہوئے کہا کہ شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کے رین پراجیکٹس پر کام کیلئے ہیوسٹن ہوں،میڈیا پربات کرتے ہوئے کہناتھا کہ میری زندگی میں دلچسپی لے لیکن خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق تو کرلے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ میرا نے پاکستان جانے سے پہلے سسرال میں نیا ڈرامہ رچایا جس پرپولیس بلانا پڑی، میرا کی فلائٹ نیویارک سے دبئی کیلئے بک کرائی گئی تھی،سسر راجا خالد پرویز نے پولیس کی موجودگی میں میرا کو ائیر پورٹ کیلئے روانہ کیا۔معاہدہ کے مطابق کیپٹن نوید نے50 ہزار ڈالر بانڈز میرا کی ضمانت دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ باس فیم ڈولی بندراہ بھی میرا کے اس ڈرامے میں شامل ہوگئیں۔ ڈولی بندراہ نے دبئی سے کیپٹن نوید کو دھمکی آمیز فون کیااور کہا کہ میرا کو روانہ کرو ،ورنہ نتائج کی ذمہ داری آپ پر ہوگی۔
ادکارہ میراکو امریکا سے براستہ دبئی پاکستان فلائٹ لے کر آنا تھا۔پولیس میرا کو دبئی بھجوانے کیلئے ایئرپورٹ لے گئی، ایمریٹس ائیرلائن نے جہاز پر سوا ر کرنے سے انکار کردیا،وجہ یہ تھی کہ ان کے پاس ذہنی فٹنس کا سرٹیفیکیٹ نہیں تھا۔ ائیرلائن والوں نے میرا سے کہا کہ وہ اپنا مینٹل ہیلتھ سرٹیفکیٹ لے کر آئیں۔ میرا نے ایک جعلی ڈاکٹر سے ائیرلائن کو فون کروایا جس کے بعدائیرلائن والوں نے ناراضی کا اظہارکیا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل