کوٹ رادھا کشن: سکول کی چھت گر گئی ، متعدد بچے زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کوٹ رادھا کشن میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کوٹ رادھا کشن کے علاقے مان سنگھ روڈ ٹول ٹیکس چوک میں پیش آیا ۔
جہاں نجی سکول کی چھت گرنے سے نرسری کلاس کے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسری کلاس سکول کی دوسری منزل پر واقع تھی اور کلاس کی گرنے والی چھت بوسیدہ تھی۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں 9 بجے زخمی ہونے جنہیں فوری ٹی ایچ کیو سپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔