صدر آصف زرداری کی چینی حکام سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون پر بات چیت

Sep 13, 2025 | 13:47:PM
صدر آصف زرداری کی چینی حکام سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون پر بات چیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )صدر آصف علی زرداری نے چین میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی سے ملاقات کی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دوسرے گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

چینی وزیر لی شو لی نے صدر آصف علی زرداری کو چین میں خوش آمدید کہا اور صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمناؤں سے آگاہ کیا، لی شو لی نے صدر آصف علی زرداری کے فروری کے دورۂ چین اور حال ہی میں چائنا ڈے لی میں شائع ہونے والے مضمون کی تعریف کی۔

 یہ بھی پڑھیں:گرین ای ٹیکسی سیکم،بیروزگاروں کیلئے خوشخبری،کون اپلائی کرسکتا ہے؟ حکومت نے نوید سنا دی

لی شو لی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور صدر شی جن پنگ نے پاکستان اور چین کے تعلقات میں قیادت فراہم کی، دونوں ممالک ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے، پاکستان چین، دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو آج کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے، بارود کی بو کی نہیں۔