پشاور بورڈ:گیارویں جماعت کے نتائج جاری،  56 فیصد طلبہ فیل

Sep 13, 2025 | 10:27:AM
پشاور بورڈ:گیارویں جماعت کے نتائج جاری،  56 فیصد طلبہ فیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تعلیمی بورڈ پشاور نے گیارویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب صرف 44 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق امتحانات میں 66 ہزار 695 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں سے 29 ہزار 487 کامیاب قرار پائے جب کہ 37 ہزار 208 طلبہ مختلف مضامین میں فیل ہو گئے۔

بورڈ کے مطابق 56 فیصد طلبہ و طالبات سالانہ امتحان نمبر 2 میں دوبارہ پرچہ دیں گے۔

پالیسی کے تحت فیل ہونے والے طلبہ کو بھی بارہویں جماعت میں پروموٹ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:روس میں 7.4 شدت کا ہولناک زلزلہ، عوام خوفزدہ ،سونامی کی وارننگ جاری