علی پور میں دریائے چناب کی تباہ کاریاں, پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف
حکومت کی طرف سے پیشگی انتظامات نہیں کئے گئے تھے،سیلاب متاثرین کا شکوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے چناب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،ہنگامی حالات کے پیش نظر فوج کی مدد بھی طلب کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کی تباہ کاریوں کے باعث پاک فوج سیت پور روڈ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ،بڑے پیمانے پر سیلاب میں پھنسے لوگوں کا انخلاء جاری ہے ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے علی پور میں موجود ہیں۔سیلاب متاثرین کے مطابق 1973 کے بعد اتنی بڑی نوعیت کا سیلاب دیکھا ہے ۔
سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے پیشگی انتظامات نہیں کیے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ 5 روز گزرنے کے باوجود لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نہیں نکالا جا سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیٹنس کے انجکشن کی شدید قلت ، مریضوں کو بے انتہا پریشانی