عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار 

Sep 13, 2023 | 13:15:PM
 سی آئی اے چوہنگ پولیس نے عوام میں خوف حراس پھیلانے والا ٹک ٹاکر گینگ گرفتار کرلیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سی آئی اے چوہنگ پولیس  لاہورنے عوام میں خوف ہراس پھیلانے والا ٹک ٹاکر گینگ گرفتار کرلیا۔ 

گرفتار ملزمان کا سرغنہ عثمان اور ساتھی ریان شامل ہیں۔ڈی ایس پی چوہنگ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بنا کر عوام میں خوف حراس پھیلاتے تھے۔

 اُن کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 پسٹل جن میں 9MM پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

مزید  پڑھیں:  تیل مہنگا ہو گیا

ڈی ایس پی چوہنگ کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز عوام کو پریشان کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایس پی ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان کا فاروق اصغر اعوان اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کر دیا۔