''دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کیلئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق تحسین ہے''

Sep 13, 2022 | 11:09:AM
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق تحسین ہے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کو محفوظ بنانے کے لئے 36 گھنٹے میں بند باندھنا لائق تحسین ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لئے سول اور ملٹری حکام کے تعاون سے 36 گھنٹے میں 3 کلومیٹر کا بند باندھنا لائق تحسین اقدام ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ رتو ڈیرو اور خضدار کے درمیان ایم 8 پر لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لئے بحال کرنے پر این ایچ اے کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔