اسحاق ڈار کی مارکو روبیو اور حکان فیدان سے ملاقات،کھلے انداز میں تبادلۂ خیال

Oct 13, 2025 | 23:41:PM
اسحاق ڈار کی مارکو روبیو اور حکان فیدان سے ملاقات،کھلے انداز میں تبادلۂ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے کھلے انداز میں تبادلۂ خیال کیا, نائب وزیراعظم نے جنگ بندی کے قیام اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے فروغ میں امریکہ اور ترکیہ کے کردار کو سراہا۔

شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ ملاقات مصر میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس کے موقع پر ہوئی, نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بین الاقوامی سطح پر مسلسل رابطے پر زور دیا, انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا, تاکہ غزہ اور فلسطین کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے, انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مزاحمت کی سیاست کی آڑ میں  پاک فوج کو نشانہ بنانے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی، شمائلہ رانا