علی امین گنداپور نے آئینی طریقے سے استعفی دیا،شوکت یوسفزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے کہا ہےکہ علی امین گنداپور نے آئینی طریقے سے استعفی دیا،تحریک انصاف کی حکومت مانگے تانگے کی حکومت نہیں ہے اس کا ایک ووٹ بینک ہے۔
24 نیوز کے پروگرام ’’دستک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ہوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی کا تعلق ہے تو انہوں نے راہ فرار کا راستہ اپنایا،علی امین گنڈاپور نے آئینی طریقے سے استعفی دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت اپوزیشن ہمارے اراکین خریدنے میں ناکام رہے ہیں،شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا پارٹی کا حق ہے اور سہیل آفریدی نے اسی احتجاج کی بات کی ہے،وفاق مل کر صوبے کے مسائل حل کریں اگر وہ صوبائی حکومت پر تنقید کرے گی تو آگے سے جواب آئے گا۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر بین الاقوامی امور عرفان علی فانی بین الاقوامی تعلقات میں کوئی ملک کا آپ کا حتمی دوست اور دشمن نہیں ہوتا،ہر ملک اپنے مفادات کو لے کر خارجہ پالیسی اپناتے ہیں،ٹی ٹی پی نے جو کارروائیاں کی اس کا جواب دینا ضروری ہوگیا،جہاں تک غزہ امن معاہدے کا تعلق ہے تو اس معاہدے کے تحت اسرائیل کے ہاتھ مضبوط کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمت کی سیاست کی آڑ میں پاک فوج کو نشانہ بنانے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی، شمائلہ رانا