پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم 378 پر آؤٹ

Oct 13, 2025 | 11:46:AM
پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم 378 پر آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روزپاکستان کی پوری ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کے دوسرے روز  پاکستان کی 5 وکٹیں لنچ سے پہلے ہی گر گئیں،پاکستان کےد وسرے روز آؤٹ ہونیوالے بلے بازوں میں محمد رضوان 75، سلمان آغا93،نعمان علی اور ساجد خان صفر صفر،شاہین آفریدی7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے حسن علی صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ میں دوسرے روز جنوبی افریقہ کے سپنر موتھوسمے نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستان کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں:افغانستان ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان پر خدشات سامنے آگئے

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ  ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،  دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہم نے ایسی کنڈیشنز میں کرکٹ کھیلی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان قومی ٹیم میں شامل ہیں۔