ورلڈ کپ ہائی وولٹیج ٹاکرا، قومی ٹیم کا احمد آباد میں ٹریننگ سیشن

Oct 13, 2023 | 18:56:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) ورلڈ کپ ہائی وولٹیج ٹاکرےسے قبل پاکستانی شاہینوں کی احمد آباد  میں جم کر ٹریننگ سیشن ۔ 

بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے کیلئے  احمد آباد میں تیاریاں عروج پر ہیں ، کرکٹ شائقین نے ایک طرف اپنی تیاریاں پکڑلی ہیں تو  شاہینوں نے بھی بھارتی سورماؤں کا شکار کرنے کیلئے ہتھیار تیز کر لیے ہیں ۔ 

پاکستانی ٹیم نے احمد آباد میں جم کر ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ، کپتان بابر اعظم ، محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ،محمد رضوان ، سلمان علی آغا , محمد حارث ، زمان خان،محمد وسیم جونیئر ، ابرار احمد اور افتخار احمد نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، قومی ٹیم نے ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ  میں مزید  بہتری لانے کیلئے پریکٹس کی ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ورلڈ کپ میں انڈیا کو  ہرانے کے لیے ُپرعزم،شاہینوں نے کمر کس لی