پاکستان ورلڈ کپ میں انڈیا کو  ہرانے کے لیے ُپرعزم،شاہینوں نے کمر کس لی

Oct 13, 2023 | 16:02:PM
پاکستان ورلڈ کپ میں انڈیا کو  ہرانے کے لیے ُپرعزم،شاہینوں نے کمر کس لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ورلڈ کپ 2023 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا کل  بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والا ہے ، بھارتی سورما اور پاکستانی شاہین کل آپس میں ٹکرائیں گے ۔

پاکستان انڈیا میچ کل احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان ورلڈ کپ میں انڈیا کو  ہرانے کے لیے ُپرعزم ہے ،شاہینوں نے کمر کس لی  ہے،10سال کے طویل عرصے میں دونوں ٹیموں کے درمیان انڈین سرزمین  پر کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل  ہوگا، آخری بار پاکستانی ٹیم نے انڈیا میں دو طرفہ ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتی تھی، پاکستان کے سپیڈ سٹار حسن علی کا کہنا ہے کہ ہالینڈ اور سری لنکا کے خلاف جیت نے ٹیم کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ کیا ہے،  ریکارڈ ہدف عبور کرنے جیسی کوششوں سے یقیناً ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، چھ ،سات سال کا انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ آپ کے کام آتا ہے، جسے آپ استعمال میں لاتے ہیں، سینئر کرکٹر ہونے کی وجہ سے آپ پر ورلڈ کپ میں اضافی دباؤ ہوتا ہے۔

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ آپ تھوڑے سے نروس بھی ہوتے ہیں جب آپ گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہیں، تجربہ کار کھلاڑی ہونے کی وجہ سے یہ زیادہ دیر نہیں رہتا،  پاکستان انڈیا کرکٹ میچز  دنیا بھر کے کھیلوں میں سب سے بڑے حریف کے طور پر دیکھے جاتے ہیں، پاکستان ٹیم اس میچ کے سلسلے میں بہت زیادہ ُپرجوش ہے،  بہت پرجوش ہوں کیونکہ ایک ایسے سٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے جہاں ایک لاکھ سے زیادہ تماشائی آتے ہیں ،  اس میچ میں انڈیا کی ٹیم پر دباؤ ہوگا ، جو اپنے ہوم گراؤنڈ پر اپنے تماشائیوں کے سامنے کھیل رہی ہوگی، بڑے میچ کا پریشر ہمیشہ ہوتا ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ جلد مومینٹم حاصل کرکے یہ میچ جیتیں۔