طلبا کیلئے بڑی خبر،پنجاب میں یکساں تعلیمی نصاب بنانےکا فیصلہ   

Oct 13, 2022 | 17:51:PM
طلبا, خبر،پنجاب , یکساں ,تعلیمی ,نصاب ,راجہ بشارت
کیپشن: بچے کلاس روم میں پڑھ رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)طلبا کے ایک اور بڑی خبر،پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا فیصلہ کرلیا گیا،چھٹی سے آٹھویں جماعت کی 7 کتابوں کا نصاب تمام سکولوں کیلئے یکساں بنایا جائے گا۔

وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا ،وزیر قانون خرم شہزاد ورک، وزیر مواصلات علی افضل ساہی نے شرکت کی، اجلاس میں نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا جس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کی 7 کتابوں کا نصاب یکساں بنایا جائے گا۔

اردو، انگلش، ریاضی، ہسٹری، جغرافیہ، جنرل سائنس اور کمپیوٹر سائنس کا نصاب ایک ہوگا۔

نئے تعلیمی نصاب میں سیرت نبویؐ کے اسباق کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا،راجہ بشارت کا کہنا تھا فیصلے سے تمام طالبعلموں کو بلاتفریق ایک نصاب پڑھنے کا موقع ملے گا۔