نیشنل ٹی 20 کپ فائنل۔۔ایسی ٹیم جو مسلسل دوسری بار چیمپیئن بن گئی

Oct 13, 2021 | 23:48:PM
نیشنل ٹی ٹونٹی،کے پی کے،فاتخ
کیپشن: نیشنل ٹی ٹونٹی فا ئنل میں کے پی کے فاتح،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبرپختونخوا کی ٹیم نے فائنل میچ میں سینٹرل پنجاب کو سات وکٹوں سے شکست دیکر فائنل جیت لیا ہے۔

تفصیلا  ت کے مطابق خیبرپختونخوا کی ٹیم نے 149 رنز کے تعاقب میں پر اعتماد آغاز کیا اور تین وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں ٹارگٹ حاصل کرلیا۔خیبرپختونخوا کی جانب سے کپتان افتخا ر احمد سب سے کامیاب بلے باز رہے،انہوں نے 19 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی،انکی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں کامران غلام نے 37 رنز بنائے۔سینٹرل پنجاب کی جانب سے سمین گل، قاسم اکرام اور محمد فیضان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز بنائے تھے۔ ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم چار گیندیں قبل ہی آؤٹ ہوگئی۔کامران اکمل اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم دیگر بلے بازبہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکے۔ احمد شہزاد 44 اور کامران اکمل 42 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے افتحار احمد اور محمد عمران نے تین ، تین جبکہ ارشد اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت کا خاتون اول اور وزیراعظم سے متعلق اہم ٹویٹ۔۔مریم نوا ز کو کھری کھری سنا دیں