پاکستان سمیت دنیا بھر میں سنیپ چیٹ کی سروس متاثر، صارفین پریشان

Oct 13, 2021 | 21:43:PM
سنیپ چیٹ،ایپ ،سروس ،متاثر
کیپشن: سنیپ چیٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ ڈاؤن، صارفین کو پا کستان سمیت دنیا بھر میں  اسے استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ اور ایپ مانیٹر ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے آج سنیپ چیٹ صارفین سے ہزاروں شکایات رجسٹر کیں۔صارفین نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر سنیپ چیٹ کے مسائل کی شکایت بھی کی۔ بعدازں سنیپ چیٹ نے بھی ٹویٹر پر اپنے بیان میں اس مسئلے کو تسلیم کیا۔بعد میں سنیپ چیٹ سپورٹ نے دعویٰ کیا کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے لیکن بہت سے لوگ اب بھی شکایت کر رہے ہیں کہ مسئلہ اب بھی برقرار ہے۔
ٹویٹر پر Snapchatdown #بھی ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین بندش کی اطلاع دیتے ہوئے مختلف میمز بنا کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسمان گرانہ زمین پھٹی۔۔بیٹی سے 2سال تک زیادتی کرنیوالا باپ گرفتار