19 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری  

Oct 13, 2021 | 20:53:PM
بارہ ربیع الاول، 19اکتوبر، عام تعطیل
کیپشن: سندھ حکومت، تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی، سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کووِڈ ایمرجنسی میں خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو بنا کر نرس کو بلیک میل کرنے والے ڈاکٹر سے متعلق محکمہ صحت کا بڑااقدام

ادھر صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بارہ ربیع الاوّل کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔شان رحمت اللعالمین کے موقع پر 12ربیع الاوّل کی مناسبت سے قیدیوں میں مختلف مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماہ ربیع الاول بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی پورا ہفتہ عید میلاد النبی منائیں گے، پارٹی ورکر، لیڈر، اتحادی اور پوری قوم بھی عید میلاد النبی منائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے متعلق ہسپتال سے اہم خبر سامنے آگئی۔۔۔