ویسٹ انڈیز کر کٹ بورڈ کی پاکستانی شائقین کیلئے بڑی خو شخبری

Oct 13, 2021 | 20:42:PM
ویسٹ انڈیز،ویمن کرکٹ ٹیم،دورہ ،پاکستان
کیپشن: ویسٹ انڈیز کرکٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے مینز ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ  ویسٹ انڈیز نے تین روزہ ون ڈے میچز کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ تین روزہ میچز 8، 11 اور 13 نومبر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔ میچز کے حوالے سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

 ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر 3 دن قرنطینہ میں گزارے گی۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر کی نرسز اور خواتین ڈا کٹر ز سے متعلق نازیبا ویڈیو ز کا معاملہ ۔۔سنسنی خیز انکشافات کے ساتھ ویڈیو وائرل