وزیراعظم عمران خان سے ایران کے آرمی چیف کی ملاقات

Oct 13, 2021 | 19:27:PM
ایران کے آرمی چیف، ملاقات، پرتپاک استقبال
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان سے ایران کے آرمی چیف نے ملاقات کی، وزیراعظم نے ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں پاک ایران بارڈراور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر حمایت پر شکریہ کااظہار کیا،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان پرامن افغانستان کا خواہشمند ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر کی نرسز اور خواتین ڈا کٹر ز سے متعلق نازیبا ویڈیو ز کا معاملہ ۔۔سنسنی خیز انکشافات کے ساتھ ویڈیو وائرل